رضااکیڈیمی پرپابندی کی مانگ‘احتجاجی دھرنے سے ڈاکٹرانیل بونڈے کاخطاب

ناندیڑ:22 نومبر۔(ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑشہر کے علاوہ ریاست بھر میں بی جے پی نے حالیہ دنوں رونماہوئے ناخوشگوار واقعات کی مذمت میں دھرناآندولن رکھاتھا ۔ناندیڑ میں امراوتی سے بی جے پی کے سابقہ وزیرڈاکٹرانیل بونڈے آئے تھے ۔جنہوںنے آج اپنی تقریر میں مسلمانوں کے خلاف کافی زہر اُگلا اور رضا اکیڈیمی پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ کرتے ہوے ناندیڑمیں رونماہوئے تشدد کےلئے اشوک راو چوہان ریاستی وزیر کوہی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔اور معاملے کی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈجج کے معرفت عدالتی تحقیقات کروانے کامطالبہ کیا ۔

بونڈے نے کہا کہ ناندیڑمیں 12نومبر کے بند سے قبل دیگلورناکہ علاقہ میںایک مولوی نے اشتعال انگیز تقریر کی جوسارے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس کے بعد ہی دوسرے دن ریاست کے مالیگاوں ‘امراوتی اورناندیڑمیں تشدد کی وارداتیںر ونما ہوئیں۔اس لئے اس مولوی کوفی الفور گرفتار کرنے کی ضرورت ہے مگر کانگریس کے لیڈران اس مولوی کو پناہ دے رہے ہیں اس طرح کا الزام بونڈے نے عائد کیا ۔انھوں نے تقریرکے بعداخباری نمائندوںسے بات چیت میں یہ دعویٰ کیا کہ ناندیڑ کے کچھ مذہبی مقامات پر اسلحہ کاذخیرہ ہے جسے ضبط کیاجاناچاہئے ۔

ناندیڑکاتشد د منصوبہ بندتھاجس کےلئے پہلے سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی ۔پولس مجھے اشتعال انگیزبیان دینے سے روک رہی تھی لیکن اس مولوی کو کیوں نہیں روکاگیا؟ اس طرح کاسوال بھی انھوںنے محکمہ پولس سے پوچھا ۔اس کے علاوہ بھی بونڈے نے کئی بے بنیاد الزامات بھی رضا اکیڈیمی ومسلمانوںپرعائد کئے ہیں ۔آج کے دھرنے میں بی جے پی کے ایم پی پرتاپ پاٹل چکھلی کر ‘ یم ایل سی رام پاٹل راتولی کر ‘ ایم ایل اے تشاراٹھوڑ‘دیپک سنہہ راوت ‘ملنددیشمکھ ‘ کے علاوہ دیگر ورکرس بھی موجودتھے۔اس موقع پر پولس کے خصوصی انتظامات رکھے گئے تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading