لکھنو ۔11۔فروری ۔پرینکا گاندھی کے سرگرم سیاست میں آنے کے بعد اترپردیش میں ایک نیا موڑ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، ایس پی اور بی ایس پی نے کانگریس سے اتحاد پر ازسر نو غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کو 14 سیٹوں کا آفر بھی دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو ایس پی۔ بی ایس پی سے کم ازکم 30 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔بتا دیں کہ مایاوتی اور اکھلیش یادو نے 12 جنوری کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کا اعلان کیا تھا۔ دونوں پارٹیوں نے یوپی کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں سے 38-38 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ دو سیٹیں دیگر حلیف پارٹیوں اور امیٹھی۔ رائے بریلی کی سیٹیں کانگریس کے لئے چھوڑ دی تھیں