پرینکا گاندھی کی انٹری کیساتھ ہی یوپی میں کانگریس کو بڑی کامیابی

لکھنو:14فرور ی ( ایجنسیز)مظفرنگر کی میراپور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی اوتار سنگھ بھڑانا جمعرات شام چار بجے پرینکا گاندھی کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھامیں گے۔ وہ کانگریس کے ٹکٹ پر ہریانہ کی فریدّآباد لوک سبھا سیٹ سے اپنی دعویداری کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ رہے اوتار سنگھ بھڑانا نے یوپی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ ّآج شام چار بجے لکھنﺅ میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔غور طلب ہے کہ بھڑانا مظفرنگر کے میراپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں۔ بھڑانا فریدّآباد سے تین بار اور ایک بار میرٹھ لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ 2014 کا لوک سبھا الیکشن بھڑانا نے فریدّآباد پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر لڑا تھا تب ان کے مقابلہ بی جے پی کے کرشن پال گرجر نے الیکشن جیتا تھا۔اوتار سنگھ بھڑانا اور فریدّآباد سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر ہمیشہ سے ایک دوسرے پر انگلی اٹھاتے رہے ہیں۔ بھڑانا کا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا اثر یوپی کے ساتھ پڑوسی ریاست ہریانہ میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading