پرینکا گاندھی پہنچیں رائے بریلی، آنجہانی اکھلیش سنگھ کے اہل خانہ سے کی ملاقات

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بروز منگل اپنی ماں اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے یک روزہ دورے پر پہنچیں۔ اس دوران انھوں نے صدر رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کی رہائش لالو پور پہنچ کر سابق رکن اسمبلی اکھلیش سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور گھر والوں سے ملاقات کر خود کو ان کے غم میں شریک بتایا۔ پرینکا گاندھی نے اکھلیش سنگھ کی بیوی ویشالی سنگھ، ان کی بیٹی ادیتی سنگھ اور دِویانشی سنگھ سے مل کر ان کی ہمت بڑھائی۔

ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی دوپہر میں بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس میں کانگریس کارکنان سے ملاقات کریں گی اور پھر جدید ریل کوچ فیکٹری لال گنج، ایہار کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔ پرینکا وہاں ریل کوچ فیکٹری کے باہر دھرنے پر بیٹھے ملازمین سے ملاقات کریں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری تحریک چلا رہے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد تقریباً 3 بجے لکھنؤ کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading