پریشان فڑنویس پہنچے آر ایس ایس کے قدموں میں، شیوسینا کے تیور ہنوز تلخ

مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ اب تک حکومت تشکیل نہ ہو پانے سے پریشان دیویندر فڑنویس اب آر ایس ایس کے قدموں میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے منگل کی دیر شب آر ایس ایس دفتر جا کر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس تقریباً 9 بج کر 40 منٹ پر آر ایس ایس کے ناگپور واقع ریشمی باغ ہیڈ کوارٹر پہنچے اور تقریباً ایک گھنٹے کی بات چیت کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے۔

اس میٹنگ کو لے کر آر ایس ایس اور بی جے پی کے ذرائع الگ الگ دعوے کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ شیوسینا کے ساتھ بات چیت سلجھانے کے لیے دیویندر فڑنویس آر ایس ایس سے مداخلت کرنے کی گزارش کرنے بھاگوت کے پاس پہنچے ہیں۔ شیوسینا بھی چاہتی ہے کہ آر ایس ایس ثالثی کر دونوں کے درمیان جاری رسہ کشی کو ختم کرے۔ اس سلسلے میں شیوسینا نے ایک خط بھی موہن بھاگوت کو گزشتہ دنوں لکھا تھا۔

دوسری طرف بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو ہوئی کور کمیٹی کی میٹنگ میں حکومت بنانے کا پورا فارمولہ تیار ہو گیا ہے اور دیویندر فڑنویس اس فیصلے کو آر ایس ایس سربراہ کو بتانے اور حکومت تشکیل کے لیے ان کا آشیرواد لینے گئے تھے۔

جہاں تک شیو سینا کا سوال ہے، وہ لگاتار 50-50 فارمولہ اختیار کرنے کی بات کہہ رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 2.5 سال کے لیے وزیر اعلیٰ عہدہ اسے چاہیے۔ دیویندر فڑنویس یہ نہیں چاہتے اور یہی وجہ ہے کہ شیوسینا لگاتار اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں نہ صرف بی جے پی کے خلاف لکھ رہی ہے بلکہ بی جے پی کا دامن چھوڑ کر کسی دوسرے راستے سے حکومت سازی کا اشارہ بھی دے رہی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading