پرگیہ ٹھاکر نے اب اذان سے متعلق متنازعہ بیان دیا

بھوپال، 10 نومبر (یو این آئی) بھوپال کی ایم پی پرگیہ ٹھاکر اب ‘اذان’ سے متعلق اپنے عوامی بیان کو لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ صبح کی اذان سے پریشان ہیں۔اس بیان کے سلسلے میں ایم پی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جو ایک دن پہلے بھوپال ضلع کے بیرسیا علاقے میں ایک عوامی پروگرام کا بتایا جاتا ہے۔ ایم پی اسٹیج سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صبح 5 بجے کے قریب مخصوص مذہبی مقامات سے آوازیں آتی ہیں جس سے لوگوں کی نیندیں خراب ہوتی ہیں۔ یہ بیماروں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ سادھنا کا وقت ہے اور وہ پریشان بھی ہو جاتے ہیں۔رکن پارلیمنٹ کے اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے آج میڈیا کوبتایا کہ انہیں ترقی پر توجہ دینی چاہئے۔ وہ خود بھی مصیبت کے وقت عوام تک نہیں پہنچ پاتیں۔ ایم ایل اے نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کو ایسے بیانات سے پرہیز کرنا چاہئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading