اس پرکانگریس کےکئی اراکین پارلیمنٹ نےاعتراض ظاہرکیا اوریہ الزام لگاتے ہوئے سنے گئےکہ انہیں (پرگیہ سنگھ ٹھاکر) کووزیراعظم کی پناہ ملی ہوئی ہے۔ اس دوران پارلیمانی امورکے وزیرپرہلاد جوشی بھوپال سے رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرکوبیٹھنےکا اشارہ کرتے نظرآئے۔
لوک سبھا اسپیکراوم برلا نےکانگریس اراکین پارلیمنٹ سے بیٹھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف اے راجہ کی بات ریکارڈ میں جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکرپہلے بھی ناتھو رام گوڈسے کو’محب وطن’ بتا چکی ہیں، جس کولےکرتنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔
اس سے قبل بھی پرگیہ سنگھ ٹھاکرنےمحب وطن قراردیا تھا، جس پرتمام اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔ وزیراعظم نریندرمودی بھی پرگیہ سنگھ ٹھاکرپرتنقید کرچکے ہیں۔ حالانکہ ایک بارپھرانہوں نے لوک سبھا میں یہ بیان دے دیا ہے، جس سے ہنگامہ ہونا فطری ہے
پرگیہ سنگھ ٹھاکرنےلوک سبھا میں ناتھو رام گوڈسے کو بتایا ‘محب وطن’
نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرنے بدھ کو لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پربحث کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کا حوالہ ‘محب وطن’ (دیش بھکت) کےطورپردیا، جس کولےکرکانگریس اراکین پارلیمنٹ نے سخت مخالفت درج کرائی۔ ایوان میں جب ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ اے راجہ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئےمنفی ذہنیت کولےکرناتھو رام گوڈسے کی مثال پیش کی توپرگیہ سنگھ ٹھاکراپنے مقام پرکھڑی ہوگئیں اورکہا کہ ‘محب وطن کی مثال مت دیجئے’۔