ناندیڑ:5جنوری(ورق تازہ نیوز)بھاریپ بہوجن ونچت اگھاڑی کے قائد پرکاش امبیڈکر نے ناندیڑ لوک سبھا حلقہ انتخاب سے اگھاڑی کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹریشپال بھنگے کے نام کااعلان کردیا۔
واضح ہو کہ یشپال سنگھ دھنگر سماج کے قائد ہیں اوراپنے سماج میں اُن کی بڑی عزت ہے ۔ انھوں نے 4جنوری کو مالیگاوں(تعلقہ لوہا) میں منعقدہ دھنگر سماج کے یلغار جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگھاڑی مہاراشٹراسمبلی انتخابات میں تمام 288 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑکررہی ہے۔جن میں 50سیٹوں پرونچت اگھاڑی کے امیدوار کامیاب ہورہے ہیں۔
واضح ہو کہ بہوجن ونچت اگھاڑی اور مجلس اتحادالمسلمین میں انتخابہ معاہدہ ہوچکا ہے ۔اوریہ جلسہ میں ایم آئی ایم کے ضلع و شہر عہدیداران کوتقاریر کاموقع دیاجارہا ہے ۔ ونچت اگھاڑی نے اعلان کیا کہ وہ لوک سبھا میں اپنے امیدوار کھڑے کررہی ہے ۔اسی دوران اگھاڑی اور کانگریس پارٹی کے درمیان انتخابی مفاہمت اورسیٹوں کے بٹوارے کو لے کر گفتگو ہوچکی ہے۔