پروفیسر خان حسنین عاقب کو حکومتِ مہاراشٹر کا مثالی معلم ایوارڈ

پوسد:(بذریعہ ایم۔ایم۔سلیم) حکومتِ مہاراشٹر کی وزارت برائے اقلیتی امور اور وزارت ثقافت کی جانب سے نئی تشکیل شدہ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے ایوارڈس کے اعلانات کا انتظار ریاست کے محبینِ اردو ایک مدت سے کررہے تھا. آخرکار وہ گھڑی آہی گئی اور دو روز قبل حکومت کی جانب سے اردو زبان وادب میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے 2017 اور 2018 کے دو سالہ ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا۔

مہاراشٹر ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعہ دیے جانے والے ایوارڈز میں ادب ، سماجی کام اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔ 2017. کے لیے ملک کی معروف ادبی شخصیت، شاعر، نثار، مترجم، محقق اور نقاد جناب خان حسنین عاقب کو ریاستی حکومت نے تعلیم و تعلم کے شعبے میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے *مثالی معلم* ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ اکادمی کے اعلان کے مطابق

موصوف کو ڈگری کالج کی سطح پر اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس زمرے میں اس ایوارڈ کے لئے صرف تین اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پروفیسر خان حسنین عاقب ریاست بھر میں درس و تدریس کے عمل میں اختراعی تجربات کرنے والے معلم کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ موصوف تقریباً دو دہائیوں سے زائد عرصے سے شہر پوسد کے غلام نبی آزاد کالج میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ اپنی محنت، مہارت، درس و تدریس کے مختلف طریقوں کے استعمال اور ندرت بھرے اسلوب جیسی تدریسی خوبیوں کی بنیاد پر طلباء میں مشہور و مقبول ہے۔ ان سے تعلیم حاصل کر چکے والے طلباء ریاست بھر میں تعلیم کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے زیر سایہ کچھ طلباء شاعری میں بھی اپنی ایک الگ شناخت قائم کر چکے ہیں۔ موصوف گیارہ کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان گیارہ کتابوں میں چھ کتابیں درسیات کے موضوع پر ہیں جب کہ عاقب صاحب کی تحریر کردہ دو کتابیں یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی کے بی. اے فائنل کے نصاب میں شامل ہیں. وہ عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر تعلیم اور کثیرالجہت شخصیت ہیں۔ انہیں اردو ، انگریزی ، مراٹھی ، ہندی اور فارسی زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

ان کی انگریزی، اردو اور ہندی نظموں و غزلوں کو ادبی حلقوں میں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی نظمیں انگلینڈ کے مختلف شعری مجموعوں میں شامل ہیں۔

مہاراشٹرا ریاستی حکومت کی طرف سے اس ایوارڈ کے ملنے پر انہیں ملک بھر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک عظیم الشان تقریب میں یہ ایوارڈس تفویض کئے جائیں گے. ریاستی حکومت کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد کی تاریخوں کی توثیق ہوتے ہی اعلان کردیا جائے گا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading