پربھنی کے کلکٹر کے طور پر سنجے چوہان نے سنبھالا عہدہ

پربھنی، 21 اگست. : سنجے رام راؤ چوہان نے آج (21 اگست) پربھنی کے ضلع کلکٹر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔پربھنی کے سابق کلکٹر رگھو ناتھ گاؤڑے سے جناب چوہان نے کلکٹر کا چارج حاصل کیا۔ جناب چوہان اس سے قبل ممبئی کے اسٹامپ ڈیوٹی ڈپارٹمنٹ میں ایڈیشنل کنٹرولر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ستارا ضلع سے تعلق رکھنے والے جناب چوہان نے 30 اگست 1991 کو ممبئی میں سیل ٹیکس انسپکٹر کے طور پر ملازمت شروع کی تھی۔ بعد ازاں 7 جولائی 1995 کو کلکٹر آفس پونے میں بطور ڈپٹی کلکٹر شمولیت اختیار کی۔

اس کے بعد انہوں نے مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں:

گڈھِنگلج، ضلع کولہاپور میں سب ڈویژنل آفیسر،سانگلی میں اسپیشل لینڈ ایکویزیشن آفیسر،ضلع پریشد انتخابی افسر سانگلی، موہول (ضلع سولاپور) میں اسپیشل لینڈ ایکویزیشن آفیسر،اِچلکرنجی میں سب ڈویژنل آفیسر، پونے میں ڈپٹی کلکٹر (ری ہیبیلیٹیشن آفیسر)، کمشنر آفس پونے میں پریزنٹنگ آفیسر، ماول (پونے) میں سب ڈویژنل آفیسر،مہاراشٹر اسٹیٹ ایگریکلچر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو ایڈمنسٹریٹر،

اپر کلکٹر سانگلی، ڈپٹی کمشنر (سروسز)، کمشنر آفس پونے، کولہاپور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اور ممبئی میں اسٹامپ ڈیوٹی ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل کنٹرولر شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading