پربھنی:سید ظاہر علی موظف فزیکل انسٹرکٹر کا انتقال

پربھنی۔ 26. جولائی۔(ورق تازہ نیوز)بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پربھنی کے 62 سالہ سید ظاہر علی ولد سید یعقوب علی موظف فزیکل انسٹرکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول پربھنی کا آج 26جولائی کو شدید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگا۔

انہوں انہوں نے ہفتے کے دن سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھیاس کے بعد انہیں خانگی دواخانوں میں لے جایا گیا تھا لیکن کسی بھی اسپتال نے انہیں داخل کر نے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں رہائش گاہ لایا گیا جس کے بعد وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

انکی تدفین قادرآباد پلاٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ۔دو لڑکے اور لڑکیاں ہیں۔وہ پروفیسر نورالامین پربھنی کے حقیقی چچا اور محمد تقی مدیر اعلی ورق تازہ کے قریبی رشتے کے ماموں تھے۔ادارہ ورق تازہ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر شریک ہے۔اور خدا وند قدوس سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کی قبر کو نور اور خوشبو سے بھر دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading