پدم شری فاطمہ رفیق ذکریا چل بسیں

اورنگ آباد:6 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)مرحوم ڈاکٹر رفیق ذکریا کی شریک حیات پدم شری میڈم فاطمہ ذکریا کا آج انتقال ہوگیا ۔وہ بجاج اسپتال اورنگ آباد میں زیر علاج تھیں ۔ وہ ایک نامور قومی صحافی ‘ادیبہ اور تعلیمی جہد کارتھیں. وہ مولانا آزاد ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کی صدرتھیں ۔اس سوسائٹی کے زیرانتظام کئی تعلیمی ادارے جاری ہیں ۔

وہ مہاراشٹر کالج آف سائنس کامرس اینڈ آرٹس ممبئی کی مجلس انتظامیہ کی صدر اور آل انڈیاخلافت کمیٹی ممبئی کی چیرمین تھیں ۔

فاطمہ رفیق ذکریا اس وقت ملک گیر سطح پر مشہور ہوئیں جب انھوں نے اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی سے ایک بے باکانہ انٹرویو لیاتھا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے قرب وجوار میں جگہ دے اورانکی مغفرت فرمائے ۔ّآمین

https://www.facebook.com/719366294805607/posts/3904583316283873/