احمدآباد،26جون (یو این آئی) گجرات میں احمدآباد شہر کے کرشنا نگر علاقے میں بدھ کو ایک خاتون نے خود کشی کی کوشش کی جس کی وجہ پبجی گیم بتایا جارہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہیراواڑی علاقے کی انجن پارک سوسائٹی کے باشندے نیلیش پرجاپتی کی بیوی آشابین نے منگل کی رات پبجی گیم کھیلنے سےنیلیش کو منع کیا تو اس نے اپنی بیوی کی پٹائی کر دی۔ ناراض ہوکر اس کی بیوی نے گھر میں ہی آج صبح گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی کوشش کی جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔