اسلام ۤآباد :پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انڈیا کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فواد چودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’کابینہ کے اجلاس میں یہ تجویز بھی زیرغور آئی کہ انڈیا کے لیے پاکستان کے زمینی راستے بھی مکمل بند کیے جائیں جس سے وہ افغانستان سے تجارت کرتا ہے۔‘اس سے قبل ہوابازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ تمام قوانین پر غور کرنے کے بعد اگلے 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔فواد چودھری کے مطابق ان فیصلوں سے قبل قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’مودی نے شروع کیا، ہم ختم کریں گے۔‘