پاکستان کا افغان طالبان کے 36 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت کی تصدیق

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 36 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے تصدیق کی کہ افغان طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ تین زخمی ہیں۔

خیال رہے جمعرات کو افغان طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں ممالک کی سرحد پر پاکستانی پوسٹس پر حملوں کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی جانب سے پاکستان کی متعدد پوسٹس کو قبضے میں لیا گیا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان، افغانستان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی کاروائیوں کا بھرپور و مؤثر جواب دیا جا رہا ہے اور جاتا رہے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading