پاکستان میں ایک انتہائی اندوہناک ٹرین حادثہ میں کم و بیش 65 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب کراچی سے راولپنڈی جا رہی کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس میں دھماکہ ہوا اور پھر تین بوگیوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں ٹرین کی بوگیاں آگ کی لپٹوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ حادثہ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔




اپ ڈیٹ: تیزگام ایکسپریس حادثہ، 65 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمیhttps://t.co/i9jh1hbSOB#Tezgam #RahimYarKhan #TrainAccident pic.twitter.com/QpA8Ah0Fvw
— SAMAA TV (@SAMAATV) October 31, 2019
پاکستان کے ایک ریلوے افسر نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ لیاقت پور کے شہری علاقے کے پاس پیسنجر ٹرین میں آگ لگ گئی۔ افسر نے کہا کہ ٹرین میں سوار کوئی مسافر اپنے ساتھ گیس سلنڈر لے کر چل رہا تھا جس میں دھماکہ ہونے کے بعد بوگی نے آگ پکڑ لی۔ خبروں کے مطابق دھماکہ کے وقت مسافر ٹرین میں ناشتہ بنا رہے تھے۔
UPDATE: The death toll from the Pakistan #Tezgam train fire has climbed to at least 62 dead and many injured in critical condition #RahimYarKhan pic.twitter.com/jOHTtEUfKF
— Bloomberg TicToc (@tictoc) October 31, 2019
اس وقت جائے وقوع پر بچاؤ اور راحت کاری کا کام جاری ہے۔ حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کو ملتان واقع بی وی ایچ، بہاولپور اور پاکستان-اٹالین ماڈرن برن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ بہر حال، پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلنڈر میں دھماکہ کے بعد ٹرین کی دو اکونومی کلاس والی بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد اس آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لیا۔ پھر یہ آگ بزنس کلاس بوگی تک پہنچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد 3 مسافر اپنی جان بچانے کے لیے چلتی ٹرین سے کود گئےجنھیں بری طرح زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید نے بھی اس حادثے کے تعلق سے میڈیا میں بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعرات کو کراچی سے راولپنڈی کی جانب جا رہی ٹرین کی بوگی میں صبح کچھ مسافر اپنے ناشتے کی تیاری کر رہے تھے۔ اسی دوران ٹرین میں موجود کسی گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا اور ٹرین میں آگ لگ گئی۔ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے لائن کو دو گھنٹے کے اندر دوبارہ ٹرینوں کی آمد و رفت کے لیے شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستانی پی ایم عمران خان نے حادثے پر اظہارِ غم کرتے ہوئےمہلوکین کے کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔
Deeply saddened by the terrible tragedy of the Tezgam train. My condolences go to the victims' families & prayers for the speedy recovery of the injured. I have ordered an immediate inquiry to be completed on an urgent basis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
