پاکستان نے ہندوستانی پائلٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی

اسلام آباد :8مارچ(ایجنسیز)پاکستان کے محکمہ جنگلات نے بالاکوٹ میں جنگلاتی املاک کو تباہ کرنے کے معاملہ میں ہندوستانی فضائیہ کے نامعلوم پائلٹوں کے خلاف جمعہ کو ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پاکستان کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی سے وہاں کی ماحولیات کو نقصان پہنچا ہے۔پاکستانی ویب سائٹ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم ہندوستانی پائلٹوں کے نام پر درج ہوئی اس ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جلد بازی میں گرائے گئے پے لوڈ سے وہاں کے تقریبا 19 درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ائیر اسٹرائیک : پاکستان نے ہندوستانی پائلٹوں کے خلاف درج اس سے پہلے رپورٹ آئی تھی کہ پاکستان اکوٹورزم کو لے کر ہندوستان کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کرنے پر غور کررہا ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان کے جنگی طیاروں نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے شمالی قصبے بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی تھی۔پاکستان کے ماحولیات سے وابستہ وزیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ہندوستانی طیاروں نے فاریسٹ ریزرو پر بمباری کی۔ ہندوستان نے ائیر اسٹرائیک کرکے پاکستان کے جنگلاتی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading