پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ 14 افراد ہلاک

بلوچستان.پاکستان کے بلوچستان میں ایک بس پر حملہ ہو گیا ہے۔ اس میں 14 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ مکران کوسٹل ہائی وے پر ہوا۔ پاکستانی انگریزی اخبار ڈان کی ویب سائٹ کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے فوج کی وردی پہنی ہوئی تھی۔ 15۔20 حملہ آوروں نے 17 اپریل اور 18 اپریل کی درمیانی رات بزی ٹاپ علاقے میں اور مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے گوادر جارہی 5 سے 6 بسوں کو روک لیا۔

حملہ آوروں نے بس میں سوار مسافروں کے آئی کارڈ چیک کئے اور ان میں سے 16 کو بس سے اتارا اور 14 گولی مار دی۔ ان میں سے 2 فرار ہونے میں کامیاب رہے اور بھاگ کر پاس کے چیک پوسٹ چلے گئے۔ دونوں زخمیوں کا اور مارا اسپتال میں علاج چل رہا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading