
اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی گئی تو جون کے آخر تک متاثرین کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور جولائی کے آخر تک یہ تعداد 10 لاکھ ہو سکتی ہے۔
اتوار کو اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتظامی کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر فیصلے کیے ہیں۔ ‘کورونا نے پھیلنا تو ہے لیکن اس کی رفتار کم کرنی ہے تاکہ صحت کا نظام دباؤ میں نہ آئے۔’