ناندیڑ کورونا بریکینگ نیوز 15جون: آج صبح چھ نئے مریض کی رپورٹ پازیٹیو

ناندیڑ:15۔جون۔(ورق تازہ نیوز) کل اتوار کے دن ایک بھی رپورٹ پازیٹیونہیں آئی تھی ۔جس پر عوام اور انتطامیہ نے اطمینان کی سانس لی تھی۔لیکن آج بروز پیر کو صبح چھ نئے مریضوں کی رپورٹ پازیٹیو رہی اس طرح کوویڈ 19سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 262 تک پہنچ گئی ہے۔

آج کے چھ مریضوں میں ایک مریض شہر کے برکت پورہ کا 32سالہ نوجوان ہے۔تین مریض برہاڑی وٹھل مندر مکھیڑکے ہے جن کی عمریں65.52.47 سال ہے۔اور دو خواتین مکھیڑ کی ساکن ہے انکی عمر55,52سال ہے ۔اس طرح ناندیڑ ضلع میں متاثرینِ کی تعداد 262 ہوگئی ہے۔