پالتھین کھانے سے بیمار گائے کی متھرا سے لائیو سرجری دیکھیں گے وزیر اعظم

بریلی : وزیر اعظم نریندر مودی 11 ستمبر کو متھرا کے ویٹنری یونیورسٹی میں پالیتھین کھانے سے بیمار گائے کی لائیو سرجری دیکھیں گے ۔

انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی چیوٹ(آئی وی آر آئی ) بریلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار سنگھ نے بتایا کہ متھرا میں منعقد جانوروں کی صحت سے متعلق میلے میں 11 ستمبر کو آئی وی آر آئی بریلی اور متھرا ویٹرنری یونیورسٹی کی ٹیم وزیر اعظم نریندر مودی کو پالیتھین سے بیما رہونے والی گائے کی لائیو سرجری دکھائیں گے ۔ آئی وی آر آئی میں سرجری محکمہ کے صدر ڈاکٹر امرپال اور جوائنٹ ڈائریکٹر مہیش چندر کی مشترکہ قیادت میں 12 ڈاکٹروں کی ٹیم متھرا کے لئے روانہ ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹر امرپال اور مہیش چندر لائیو سرجری سے جڑی تیاریوں کو لے کر وہاں کے ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ آئی وی آر آئی کے ملک میں موجود 19 انسٹی چیوٹ کا ایک – ایک سٹال اس میلے لگے گا ۔ بریلی سے آئی وی آر انہیں لیڈ کرے گا ۔ سٹال کی 3 کیٹیگری ہوں گی ۔ ان میں پہلا جانوروں کی صحٹ ، دوسرا ان کے کھان پینے اور لائیو سٹاک پروڈکٹ تیسری کیٹیگری ہوگی ۔
#PmNarendraModi #IVRI #CowSurgery #UrduNews #HindSamachar

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading