کانگرس اسمبلی انتخابات 2018 میں بھاجپا سے تین ریاستوں راجستھان ، چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش چھین چکی ہے اور اب وہ اس جیت کو پارلیمانی انتخابات میں بر قرار رکھنا چاہتی ہے۔اسی کے مد نظرکانگرس آئندہ پارلیمانی انتخابات کے میدان میں بالی وڈ اداکارہ اور بھوپال کی بہو قرینہ کپور خان کو اتارنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔بھوپال کے کچھ مقامی رہنما قرینہ کو بھوپال سے ممبر پارلیمنٹ بنانا چاہتے ہیں۔ان لیڈروں نے کرینہ کو بھوپال سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ پارٹی کے ہائی کمان تک پہنچا دیا ہے ۔
کہا جا رہا ہے کہ 40 سال سے کانگرس بھوپال سیٹ ہار رہی ہے ۔ اگر بھوپال سیٹ بی جے پی سے واپس لینی ہے تو کرینہ کو انتخابی میدان میں اتارنا ہی ہوگا، کیونکہ نوجوانوں میں قرینہ کپور خان کی بہترین مقبولیت ہے۔قرینہ کے سسر اور سابق کرکٹر منصور علی خاں پٹودی کانگرس کی جانب سے بھوپال سے لوک سبھا انتخابات لڑ چکے ہیں اگرچہ وہ ہار گئے تھے۔