ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان گروپ سٹیج پر ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی

شارجہ:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 73 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن پکی کرلی ۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے سکور کو 35تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔

فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ بابراعظم 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سکاٹش اوپنرز نے 5 اوورز تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ حسن علی نے کائل کوئٹزر کو چلتا کیا، انہوں نے 9رنز بنائے۔ میتھیو کراس رن آؤٹ ہوئے تو سکٹ لینڈ کی ٹیم 36رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔

شاداب خان نے جیارج مُنسے اور ڈائلن بج کو چلتا کرکے پاکستان کو یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلائیں۔41 رنز پر چار وکٹین گرنے کے بعد مائیکل لیسک اور رچی بیرنگٹن نے 46 رنز کی شراکت قائم کی ،شاہین نے 14 رنز بنانیوالے لیسک کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو 5ویں کامیابی دلائی۔ اس سے قبل پاکستان نے لگاتار 5ویں میچ میں میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ سکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان پر مشتمل ہے جب کہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading