جلگاو¿ں : (سید علی انجم رضوی) : پرائمری ٹیچرز کی تقرری کے لیے لازمی امتحان ٹی ای ٹی کی تاریخوں کا گزشتہ ہفتے اعلان ہوا تھا۔ ٹی ای ٹی امتحان 10 نومبر 2024ء بروز اتوار ہونے جا رہا ہے۔ امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ٹی ای ٹی کے ساتھ ساتھ اب سی ٹی ای ٹی امتحان کی تاریخوں کا بھی اعلان ہو گیا ہے۔
سی ٹی ای ٹی امتحان یکم دسمبر 2024ئ بروز اتوار ہونے جا رہا ہے۔ جبکہ آن لائن فارم بھرنے کی مدت 17 ستمبر 2024ءسے 16 اکتوبر 2024ئ تک ہے۔واضح رہے کہ پرائمری ٹیچرز کی تقرری کے لیے پورے ملک میں معلم اہلیتی امتحان نافذ کیا گیا ہے۔ جسے مرکزی معلم اہلیتی امتحان (Central Teacher Eligibility Test test – CTET) کہا جاتا ہے۔ اسی طرز پر پورے ملک میں تمام ریاستوں کے بھی علیحدہ علیحدہ معلم اہلیتی امتحان ہوتے ہیں۔
2013ئ سے مہاراشٹر میں ہونے والے معلم اہلیتی امتحان کو مہا ٹی ای ٹی (MahaTET) کہا جاتا ہے۔ بطور پرائمری ٹیچر تقرری (Appointment) کے لیے دونوں میں سے کسی ایک امتحان کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔مرکزی اہلیتی امتحان سی ٹی ای ٹی کا اہتمام سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (CBSE) اور ریاستی اہلیتی امتحان ٹی ای ڈی کا اہتمام پریکشا پریشد، پونے کرتی ہے۔
دونوں امتحانوں کی تاریخیں ساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے اب امیدوار ایک مرتبہ پڑھائی کر کے دونوں امتحان کو علیحدہ علیحدہ دے سکتے ہیں۔ اس طرح کسی نہ کسی امتحان میں امیدوار کے کامیاب ہونے کے مواقع زیادہ پیدا ہو گئے ہیں۔ تجزیاتی طور پر دیکھا جائے تو مرکزی حکومت کی جانب سے لیا جانے والا سی ٹی ای ٹی امتحان مہاراشٹر حکومت کی جانب سے لیے جانے والے مہا ٹی ای ٹی امتحان سے قدرے آسان ہوتا ہے۔ لہٰذا اس مرتبہ زیادہ تعداد میں امیدواروں کے کامیاب ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔
مرکزی سی ٹی ای ٹی امتحان باقاعدگی سے سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے۔ جبکہ ریاست مہاراشٹر کے مہا ٹی ای ٹی امتحان سے متعلق اعلان کیا گیا تھا کہ ہر سال لیا جائے گا۔ مگر دیکھا یہ جاتا ہے کہ کبھی کبھی امتحان کے انعقاد میں تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ پھر اس ریاستی معلم اہلیتی امتحان کی سطح دشواری بھی مرکزی امتحان سے قدرے زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹی ای ٹی میں امیدواروں کی کامیابی کا فیصدی اکثر کم ہی ہوتا ہے۔ لیکن اب دونوں امتحان ایک کے بعد دوسرا ہونے کی وجہ سے امیدواروں کے لیے دو مواقع ہیں۔ امید ہے کہ بطور پرائمری ٹیچر تقرری پانے کے خواہشمند امیدوار بڑی تعداد میں امتحان کامیاب ہوں گے۔
ائندہ مضمون میں ہم ٹی ای ٹی اور سی ٹی ای ٹی امتحانوں کا فرق واضح کریں گے۔ اسی طرح دونوں امتحانوں کے لیے لازمی نصاب اور سوالیہ پرچے کے خاکے کے علاوہ نشانات (Marks) کی تقسیم بھی پیش کریں گے۔