ٹیلی کام بل راجیہ سبھا سے پاس، فراڈ کرنے والوں کو 3 سال کی سزا اور 50 لاکھ جرمانہ کا التزام

راجیہ سبھا میں جمعرات کو ٹیلی کام بل 2023 صوتی ووٹ سے پاس کر دیا گیا۔ اس بل میں التزام کیا گیا ہے کہ موبائل کے ذریعہ فراڈ کرنے والے شرارتی عناصر کو 3 سال کی جیل اور 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے بتایا کہ ملک میں براڈبینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھ کر 85 کروڑ ہو گئی ہے، جبکہ پہلے ملک میں محض ڈیڑھ کروڑ براڈبینڈ انٹرنیٹ صارف تھے۔

وزیر مواصلات اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو مابئل فون کا غلط استعمال کر کے فراڈ کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر لگام لگانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی شخص غلط دستاویز دے کر موبائل سم حاصل اور استعمال کرتا ہے تو اسے 3 سال کی سزا اور 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح بہت بڑا فراڈ کا ایک اور طریقہ ہوتا ہے ’سم باکس‘۔ اس میں ایک باکس میں بہت سارے سِم لگا دیے جاتے ہیں۔ ایسے شرارتی عناصر کے لیے بھی 3 سال کی جیل اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کا التزام ہے۔ اسی طرح سافٹ ویئر کے ذریعہ سے کسی شخص کے موبائل نمبر کا استعمال کر کے دیگر اشخاص سے فراڈ کرنے والوں کے لیے بھی 3 سال کی جیل اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا رکھی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading