ایلون مسک نے کہا ہے کہ بٹ کوائن سے قیمت کی ادائیگی کی سہولت امریکہ کے علاوہ دیگر ملکوں میں رواں سال کے آخر میں دستیاب ہوگی۔
اب تک گاڑیاں نقد رقم، چیک یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدی جاتی تھیں لیکن اب ڈیجیٹل کرنسی بھی قابلِ قبول ہوگی۔
الیکٹرانک گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑیاں اب بٹ کوائن سے ادائیگی کر کے خریدی جا سکتی ہیں۔
Tesla is using only internal & open source software & operates Bitcoin nodes directly.
Bitcoin paid to Tesla will be retained as Bitcoin, not converted to fiat currency.
— Elon Musk (@elonmusk) March 24, 2021
واضح رہے کہ یورو اور ڈالر کی طرح بٹ کوائن بھی ایک کرنسی ہے تاہم یہ صرف ورچول یا ڈیجیٹل شکل میں ہے۔ جس سے اب خرید و فروخت ہو سکتی ہے لیکن اس کے استعمال کا طریقہ کار الگ ہے۔
بٹ کوائن کو نقد رقم، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اور وائر ٹرانسفر کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے پہلے بٹ کوائن ‘والٹ’ بنانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ایک شناخت بنتی ہے جسے والٹ آئی ڈی کہا جاتا ہے اور اس میں بٹ کوائن کو رکھا جاتا ہے جیسے آپ کے بٹوے میں کیش یا کریڈٹ کارڈز ہوتے ہیں۔
ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے بٹ کوائن کے استعمال کے بارے میں ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ بٹ کوائن سے قیمت کی ادائیگی کی سہولت امریکہ کے علاوہ دیگر ملکوں میں رواں سال کے آخر میں دستیاب ہوگی۔
ایلون مسک اپنے کام میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت لانے کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے بِٹ کوائن خریدے ہیں۔