اس مرتبہ دہلی میں ریکارڈ توڑ ٹھنڈ نے لوگوں کو بری طرح پریشان کر رکھا ہے۔ یوں تو پورے شمالی ہند میں کپکپا دینے والی سردی پڑ رہی ہے، لیکن دہلی میں ٹھنڈ نے اپنے پرانے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ منگل کے روز دہلی کے کئی علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری سلسیس سے بھی نیچے چلا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 31 دسمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ زبردست کہرے اور دھند کی وجہ سے پروازوں اور ٹرین آمد و رفت پر کافی برا اثر پڑ رہا ہے۔





Latest temperature(minimum) figures: Lodhi Road at 3.7 °C and Aya Nagar at 4.2 °C and Palam at 4.1°C. #Visuals from New Delhi Railway Station. #Delhi pic.twitter.com/xMYvdwZ9HF
— ANI (@ANI) December 31, 2019
میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق 30 دسمبر کو کم و بیش 500 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں کم و بیش دو درجن پروازوں کا راستہ بدلا گیا۔ بیشتر پروازوں میں تاخیر کی خبریں سامنے آئی ہیں جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈین ریلویز بھی اس ٹھٹھرا دینے والی سردی میں بری طرح متاثر نظر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دھند اور کہرے کی وجہ سے جہاں 40 ٹرینیں کینسل ہو گئیں وہیں کئی درجن ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔
دہلی کے ساتھ ساتھ اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں بھی سردی سے لوگوں کی پریشانی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہریانہ کے 16 اضلاع کے لیے ٹھنڈ اور بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ویزیبلٹی 0 سے 50 میٹر تک رہے گی۔ دوسری طرف پنجاب کے 18 اضلاع میں ٹھنڈ کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2 سے 3 جنوری کے درمیان بارش کے ساتھ یہاں زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
IMD: As per 0530 hours IST today, temperatures are showing positive tendency over Delhi, Haryana, Chandigarh, Punjab, Rajasthan & west UP. However, they are still towards negative over East Uttar Pradesh & Bihar. pic.twitter.com/6YLuIoXScO
— ANI (@ANI) December 31, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
