’ٹکڑے۔ ٹکڑے گینگ‘ کے خلاف کیجریوال نے چارج شیٹ کی اجازت نہیں دی:بی جے پی صدر

دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا (Jagat Prakash Nadda) نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال (Arvind Kejriwal) پر زبردست حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ بینک کے لئے’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔

دہلی اسمبلی کے لئے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے بی جے پی اور’ آپ ‘کے لیڈروں کے درمیان پولنگ کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔
نڈا نے آج دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کے لئے سوال کھڑے کئے۔ بی جے پی صدر نے کہا’’کنہیا کمار، عمر خالد اور کچھ دیگر ملک مخالف طاقتوں نے ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی اداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور گزشتہ سال جنوری میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لئے تیار تھی‘‘۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading