ٹاٹا موٹرس نے جمشیدپور، پونے پلانٹس میں پیداوار روک دیا

ٹاٹا موٹرس نے جمشیدپور، پونے پلانٹس میں پیداوار روک دیا

٭ آٹو موبائیل ادارہ ٹاٹاموٹر س نے مارکٹ میں کمزور مانگ کے سبب پونے اور جمشید پور پلانٹس میں جمعرات سے تین دن کیلئے پیداوار کو روک دی۔ ان میں پونے کی لکژری کار یونٹ جاگوار لینڈروور یونٹ بھی شامل ہے اور اس کے انجینئر ریسرچ سنٹر کو خارج رکھا گیا ہے۔ اس ادارہ نے کہا کہ ’’ہم نے پیداوار کو حقیقی طلب سے متناسب و ہم آہنگ کیا ہے اور اس کے مطابق کمپنی میں کام کے شفٹس اور کنٹراکٹ پر حاصل کردہ افرادی قوت کے شفٹوں کی تعداد میں موزونیت کے مطابق کمی بیشی کی ہے۔

بڑی گاڑیوں، لاریوں اور بسوں میں استعمال کئے جانے والے سسپنشن اسپرنگ بنانے والی جمنا آٹو انڈسٹریز نے کہا ہیکہ اس کے گاہکوں سے مانگ میں کمی کے سبب وہ اگست کے دوران اپنے پیداواری پلانٹس کو نہیں چلائے گی یا پھر یہ پلانٹس جزوی طور پر چلائے جائیں گے۔ 2,000 کروڑ کی سالانہ آمدنی درج کرنے والی اس کمپنی کے ملک بھر میں 9 پیداواری پلانٹس ہیں۔ جمنا کے گاہکوں میں اشوک لی لینڈ، بھارت بننر، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹاموٹرس وغیرہ بھی شامل ہیں۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading