وی ایچ کی ریلی میں پتھراؤ کے بعد کشیدگی

جے پور 25 اگست (یواین آئی) راجستھان میں سوائی مادھوپور ضلع کے گنگاپورسٹي میں آج مخصوص فرقے کے ذریعہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی ریلی پر مبینہ طور پر پتھراؤ کرنے کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق وی ایچ پی کی ریلی کے دوران ایک مذہبی مقام کے آس پاس پتھراؤ اور کچھ گاڑیوں میں توڑپھوڑ کرنے کے واقعہ کے بعدعلاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ حالات کو بگڑتا ہوا دیکھ کر ضلع انتظامیہ نے پولیس فورس کو تعینات کردیا ہے۔ شہر میں کشیدگی کے پیش نظر تاجروں نے بھی مارکیٹ کو بندرکھا۔اس دوران پتھراؤ کرنے والوں کی گرفتاری کی مانگ پر مشتعل تنظیموں کے لوگوں نے پھووارا چوک پراحتجاج کیا۔

اطلاع ملنے پر سوائی مادھوپور کے ضلع کلکٹر ایس پی سنگھ اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر چودھری موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading