مہاراشٹر میں کووڈ- 19 وبا کی وجہ سے عقیدت مندوں کے لئے بند مندروں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)نے مہاراشٹر کی ادھو حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آج ممبئی کے ممبا دیوی مندر کو نہیں کھولا گیا تو ریاست میں ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا ۔
ادھو حکومت پر اٹھائے سوال
وی ایچ پی نے آج ممبا دیوی مندر ، مہیشور مندر اور امبے ماتا مندر کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ وی ایچ پی کارکن خود ہی مندروں کے تالے کھول دیں گے۔ وشو ہندو پریشد نے کہا کہ ادھوو حکومت نے مہاراشٹر میں ہر قسم کی سرگرمیاں چلانے کی اجازت دی ہے ، لیکن مندروں پر تالا حکومت کی نیت پر سوالات کھڑی کرتی ہے۔
حکومت نہیں دے رہی مندر کھولنے کی اجازت
وی ایچ پی نے ادھو حکومت سے سوال کیا کہ ریاست میں مال ، بازار اور یہاں تک کہ شراب کی دکانیں کھول دی گئی ہیں۔ایسے میں مندر کھولنے میں کیا مسئلہ ہے ؟ در اصل ، شیوسینا کی زیرقیادت مہاراشٹرا حکومت نے کہا تھا کہ کورونا وائرس وبا کی موجودہ حالت کے پیش نظر عبادت گاہیں نہیں کھولی جائیں گی۔
گورنر نے بھی کیا تھا مندر کھولنے کا مطالبہ
وہیں اس سے پہلے ، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سی ایم ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھ کر مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کی تھی۔ گورنر نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ حکومت نے ایک طرف بار اور ریستوران کھول رکھے ہیں ، لیکن دوسری طرف مندر جیسے مذہبی مقامات نہیں کھولے گئے ہیں۔ آپ ہندوتوکے مضبوط طرفدار رہے ہیں ۔ آپ نے بھگوان رام کے لئے سرعام اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔