ناندیڑ:25. اکتوبر(ورق تازہ نیوز): آج بروز اتوار 25 اکتوبر کو ناندیڑ شہر کے کچھ علاقوں میں زیرزمین آواز اور انتہائی ہلکی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے ان علاقوں کی عوام میں خوف پیدا ہوگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گیارہ بج کر آٹھ منٹ اور گیارہ بج کر بتیس منٹ پر سری نگر، نظام کالونی ، ورکشاپ، راج کارنر، وویک نگر واس سے متصل علاقوں میں پہلے زیرزمین آواز آئی بعد ازیں ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ جن کی شدت بالترتیب 0.6 اور 0.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز یونیورسٹی سے تقریبا 9 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ دودن قبل ناندیڑضلع کے مکھیڑ تعلقہ کے کاسرواڑی میں بھی زیرزمین آوازیں سنائی دی تھیں جس سے اس دیہات کے لوگ کافی خوفزدہ ہوگئے تھے۔