ویکسین لگوانے والے زائرین کوعمرہ کی اجازت

ریاض: سعودی عرب نے ویکسین لگوانے والے ڈیڑھ سال سے عمرہ کے منتظر زائرین کیلئے اپنی سرحدیں کھولنے کااعلان کردیا ہے۔اتوار کواعلان سے پہلے سعودی عرب میں مقیم اور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے زائرین عمرہ کے اہل تھے۔ سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام دنیا کے مختلف ممالک سے غیر ملکی زائرین کی عمرہ کی درخواستیں بتدریج وصول کرنا شروع کریں گے۔سعودی نائب وزیر عبدالفتاح بن سلیمان کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو عمرہ کیلئے سعودی تسلیم شدہ ویکسین اور قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔وزارت حج و عمرہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملکی اور بیرون ملک مقیم زائرین کو اپنی عمرہ کی درخواست کے ساتھ مجاز کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ شامل کرنا ہو گا۔اس سے قبل سعودیہ کے نائب وزیر حج و عمرہ کاکہنا تھا کہ خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا لازمی ہوگا۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم انتہائی نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کرنے کے پابند ہوں گے۔

Leave a comment