ویڈیو: یوگی حکومت میں بھیڑ کی غنڈہ گردی، دو فوجی جوانوں کو پیٹ پیٹ کر کیا گیا لہو لہان

ملک بھر میں جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں، وہاں بھیڑ کے ذریعہ بے قصور لوگوں کی پٹائی کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت میں اس طرح کی وارداتیں کچھ زیادہ دیکھنے سننے کو ملتی ہیں۔ بھیڑ کے ذریعہ پٹائی کا تازہ معاملہ باغپت سے سامنے آیا ہے۔


باغپت میں فوج کے دو جوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ریسٹورینٹ کے ملازمین روڈ پر فوج کے دو جوانوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ریسٹورینٹ کے ملازمین نے فوج کے جوانوں کو اتنا پیٹا کہ وہ لہو لہان ہو گئے۔


یہ معاملہ ہفتہ کے روز کا ہے۔ ریسٹورینٹ کے ملازمین روڈ پر فوج کے جوانوں کو بری طرح سے پیٹ رہے تھے لیکن کوئی بھی مقامی شخص انھیں بچانے نہیں آیا۔ ویڈیو میں فوج کے جوان لہولہان حالت میں دکھائی دے رہے ہیں اور بھیڑ انھیں پیٹتی جا رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوگی حکومت کی پولس کی نیند ٹوٹی۔ اس معاملے میں پولس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ سی او رامانند کشواہا کا کہنا ہے کہ "فوج کے دو جوان ریسٹورینٹ میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ اسی دوران ریسٹورینٹ میں ان کی ایک شخص سے کسی بات کو لے کر بحث ہو گئی۔ اس کے بعد ریسٹورینٹ کے ملازمین فوج کے جوانوں کے خلاف اس شخص کی حمایت میں آ گئے اور فوجی جوانوں کی پٹائی کر دی۔ اس معاملے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریسٹورینٹ کے سات سے آٹھ ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔”

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading