ویڈیو: پنجاب پولس نے گانا گا کر سکھائے خاص انداز میں ٹریفک قوانین

یکم ستمبر سے ملک میں نیا موٹر وہیکل ایکٹ نافذ ہو چکا ہے۔ نئے قانون کے تحت کئی لوگوں کو زبردست جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر پنجاب پولس نے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک نئی پیش قدمی کی ہے۔ ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں پنجاب پولس کا ایک جوان گانے کے ذریعہ لوگوں کو ٹریفک کے قانون سکھا رہا ہے۔


سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے اور انتہائی دلچسپ ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولس کا جوان گانا گا رہا ہے ’’نو پارکنگ-نو پارکنگ، ٹریفک پولس تیری کار کو لے گئی، چوری ہو گئی چوری سوچتی ہی رہ گئی بولو تارا رارا۔‘‘ پولس کے جوان کے اس گانے نے دلیر مہندی کا گانا ’’بولو تارا رارا‘‘ کی یاد دلا دی ہے۔ اس گانے کے ذریعہ پولس کا یہ جوان لوگوں سے پارکنگ میں گاڑیوں کو لگانے کے لیے کہہ رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ اِدھر اُدھر گاڑی پارک کر دینے سے ٹریفک پولس اٹھا کر لے جائے گی اور پھر کار مالک کے لیے پریشانیاں بڑھ جائیں گی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading