لکھنؤ: شادی میں آئے مہمان آپس میں لڑائی شروع کردی اور ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا کر پھینکنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔ اترپریش کے لکھنو میں ہونے والی شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ دعوت میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا ہے اور مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر پھینک رہے ہیں۔ مبینہ طور پر ناچنے کے دران بدتمیزی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
اس دوران لڑنے والے دنوں مہمانوں نے ایک دوسرے پر مکے بازی شروع کردی جبکہ ایک دوسرے کو مارنے کیلئے مہمانوں کو بیٹھنے کیلئے لگائے گئے پلاسٹ کی کرسیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ مہمان خواتین بھی اس لڑائی میں شامل ہوگئیں مگر چوٹ لگنے کے اندازہ بعد وہ پیچھے ہٹ گئیں۔ یہ واقعہ بدھا لال بدلو پرشاد دھرم شالہ میں پیش آیا۔
https://twitter.com/ManojSh28986262/status/1756033618663866394?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1756033618663866394%7Ctwgr%5E160130c6badd28d6e6a963e59158784d42f3ac01%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.munsifdaily.com%2Fwedding-atmosphere-suddenly-turned-into-a-battlefield-video-viral%2F