ویڈیو: ریلوے پل پر فوٹو شوٹ کرانے والے جوڑے نے ٹرین کو آتے دیکھ کر چھلانگ لگائی

جے پور: راجستھان کے پالی ضلع میں گورم گھاٹ ریلوے لائن پر ایک پل پر فوٹو شوٹ کرا رہے شوہر اور بیوی ٹرین کو آتے دیکھ کر گھبرا گئے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہو گئے ہیں۔پولس کے مطابق سوجت روڈ کے نزدیک ہریامالی کے رہنے والے ہفتہ کی دوپہر گورم گھاٹ گھومنے آئے راہول میواڑا (22) اور اس کی بیوی جھانوی (20) جوگمنڈی پل پر میٹر گیج ریلوے لائن پر ٹہل رہے تھے اسی دوران کملی گھاٹ ریلوے اسٹیشن سے مارواڑ مسافر ٹرین آگئی۔

حالانکہ ٹرین سست تھی اور پل پر رک گئی تھی، تب تک جوڑے نے گھبراہٹ میں پل سے نیچے چھلانگ لگا دی تھی۔ان کے دو رشتہ دار بھی ریلوے پل کے قریب موجود تھے لیکن وہ ٹریک پر نہیں تھے۔ وہ فوٹو اور ویڈیو کلک کر رہے تھے جبکہ راہول اور جھانوی ریلوے ٹریک پر چل رہے تھے۔ پل سے چھلانگ لگانے والے جوڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ واقعہ کے وقت یہ ویڈیو رشتہ دار کے موبائل فون میں ریکارڈ ہوگئی ۔ٹرین ڈرائیور اور گارڈ پل سے نیچے اترے اور شدید زخمی جوڑے کو اٹھا کر فولاد ریلوے اسٹیشن لے گئے۔

وہاں سے انہیں ایمبولینس کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا۔ جھانوی کو پالی اسپتال اور راہول کو جودھپور ایمس میں داخل کرایا گیا ۔مہاراشٹرا کے چیف منسٹر سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقاتممبئی : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اتوار کے روز یہاں مہاراشٹرا کے ہم منصب ایکناتھ شنڈے سے آخر الذکر کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔اے پی اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلیٰ نے تازہ ترین صورتحال، مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے بشمول انفراسٹراکچر اوراکنامکس پر تبادلہ خیال کیا۔مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کے دفتر نے ایکس پر بتایا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون اور ترقی کے موضوع پر بات چیت کی۔

اس بات چیت کے موقع پر وزیر شہری ہوا بازی کے را م موہن نائیڈو، مہاراشٹرا کے وزیر پی ڈبلیو ڈی دادا بھوسلے، شنڈے کے فرزند و ایم پی سریکانت شنڈے بھی موجود تھے۔ شنڈے کے قریبی ذرائع کے مطابق ممبئی کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر دونوں چیف منسٹرس کی تقریباً نصف گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی۔اس بات چیت کے درمیان تازہ سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ دفتر سی ایم او نے یہ بات کہی۔ شنڈے اور نائیڈو نے دونوں ریاستوں کے درمیان تعاون اور سماجی وثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے انفراسٹرکچر کے فروغ سے مربوط مسائل اور ڈیجیٹل فیلڈ میں مواقع کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی۔ شنڈے شیو سینا اور نائیڈؤ کی تلگودیشم پارٹی، بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے کا حصہ ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading