نئی دہلی : ہر کسی کیلئے کوئی نہ کوئی دن خاص ضرور ہوتا ہے جسے وہ بھلا نہیں سکتا ۔ آج کا دن (29 جنوری ) ہندوستانی پیسر عرفان پٹھان کے لئے ایسا ہی ہے ، لیکن عرفان کے ساتھ ساتھ یہ دن کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے بھی خاص ہے کیونکہ آج سے 13 سال پہلے عرفان نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کراچی ٹیسٹ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹرک لگائی تھی ۔ حالانکہ اس میچ میں بھارت کی ہار ہوئی تھی لیکن عرفان اپنی نقش چھوڑ گئے جو لوگوں کو آج بھی یاد ہے ۔
یاد رہے کہ ہیٹرک وکیٹ کے معاملے میں وہ ہربھجن سنگھ کے بعد دوسرے بالر تھے ۔ لیکن پہلے اوور میں ہیٹرک کا پہلا موقع تھا ۔
#IrfanPathan #HatTrick #AgainstPakistan