(ویڈیو):سکم میں بادل پھٹ پڑے، 10 افراد ہلاک، 22 فوجیوں سمیت 82 افراد لاپتا

گینگٹوک: شمالی سکم میں ایل ہوناک جھیل پر بادل پھٹ پڑنے کے بعد کم ازکم 10 عام شہری ہلاک اور 22 فوجیوں سمیت 82 افراد لاپتا ہوگئے۔ بادل پھٹنے کے بعد جھیل اُبل پڑی اور تیستا دریا میں سیلاب آگیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 14 پُل منہدم ہوچکے ہیں اور ریاست کے مختلف علاقوں میں زائداز 3 ہزار سیاح پھنس گئے ہیں۔ بادل پھٹنے کا واقعہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا اور تیز رفتار پانی نے چنگ تھانگ میں ایک ڈیم کے چند حصوں کو منہدم کردیا جو ریاست کا سب سے بڑا ہائیڈروپاؤر پروجکٹ ہے۔

حکومت سکم نے اس آفت سماوی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت تباہی قرار دیا ہے۔ اس تباہی کے دوران فوج نے آج شام ایک خوشخبری سنائی اور بتایا کہ سنگتم ٹاون سے لاپتا ہونے والے 23 فوجیوں کے منجملہ ایک کو بچالیا گیا ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے۔

علحدہ اطلاع کے مطابق وادی لاچنگ میں سیلاب آجانے سے سنگٹم کے قریب بارڈنگ میں 23 فوجی لاپتا ہوچکے ہیں۔

https://x.com/volcaholic1/status/1709629072794337360?s=20

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading