ناندیڑ:گورنمنٹ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ‘29 مریضوں کاآپریشن ‘چھ مریض فوت

ناندیڑ:4اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) ڈاکٹر شنکراو¿ چوہان سرکاری اسپتال کی او پی ڈی میں کل 1 ہزار 585 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس وقت اسپتال میں 823 مریض داخل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یعنی 2 اکتوبر سے 3 اکتوبر کی درمیانی رات کے درمیان کل 221 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔

ان 24 گھنٹوں میں 118 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، جب کہ 6 شدید بیمار مریض ان 24 گھنٹوں میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس میں 2 نوزائیدہ بچے اور 4 بالغ مرد شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 مریضوں کاآپریشن کیاگیا اور

10 مریضوں کی معمولی سرجری کی گئی۔ 26 ڈیلیوریاں ہوئیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گنیش مانورکر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے مطلع کیا کہ 12 سیزرین تھے جبکہ 14 نارمل ڈیلیوری تھیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading