ہندوستان کے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ کی بیوی آرتی سہواگ کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آرتی نے اپنے بزنس پارٹنر کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کرایا ہے۔ خبروں کے مطابق آرتی نے اپنے بزنس پارٹنر پر ان کے نقلی دستخط کر کے 4.5 کروڑ روپے کا قرض لینے اور پھر اس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کرایا ہے۔
Aarti, wife of Virender Sehwag has filed a complaint against her business partners alleging they took a Rs 4.5 crore loan by forging her signatures and later defaulting on payment.
— ANI (@ANI) July 13, 2019
آرتی نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی کے اشوک وہار واقع روہت ککر نامی ایک شخص نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ آرتی، روہت کے ساتھ ایک فرم میں پارٹنر بنی تھی۔ آرتی اور روہت سمیت اس فرم میں 6 دیگر لوگ پارٹنر تھے۔ آرتی کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے مل کر ان کے ساتھ تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ حال ہی میں 2.5 کروڑ روپے کا ایک چیک باؤنس معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد سابق کرکٹر ویریندر سہواگ کی بیوی آرتی سہواگ 4 جولائی کو گریٹر نوئیڈا واقع سورج پور ضلع عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔ اس کے بعد انھیں ضمانت مل گئی تھی۔
بہر حال، آرتی کی شکایت کے بعد دہلی پولس کی ای او ڈبلیو سیل نے ملزمین کے خلاف دفعہ 420 کے تحت کیس درج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
