ویجناتھ ہنگر گے پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز

ویجناتھ ہنگر گے پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز
اردھاپور ( شیخ زبیر ) ضلع پریشد ہائی اسکول اردھاپو میں انگریزی مضمون کے معلم کے طور پر بر سر خدمت جناب ہنگر گے سر کو سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی جانب سے انگریزی مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری فراہم کی گئی ہے. ان کے تحقیقاتی مقالے کا عنوان
POST MODERN AFRICAN -AMERICAN AND INDIAN FICTION :A COMPARATIVE STUDY)
جدید دور کے بعد افریقی، امریکی اور ہندوستان افسانہ :ایک تقابلی مطالعہ.. اس عنوان کے تحت انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ زیر نگرانی محترم جناب ڈاکٹر ڈی پی ڈیگوڑے (ریسرچ گائیڈ) اپنا تحتیقی مقالہ یونیورسٹی کو پیش کیا جس کے ضمن میں ایس آرٹی یونیورسٹی ناندیڑ نے انہیں پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز کیا ہے.
اس خوشی کے موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول کے صدر مدرس جناب ڈاکٹر شیخ ایم ڈبلیو اور تمام اساتذہ اکرام نے بالخصوص ڈاکٹر شیخ نبیل سر نے اور ضلع پریشد ہائی اسکول تامسہ سے منسلک ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن نے دل کی عمیق ترین گہرائیوں سے مبارک باد کا نذرانہ پیش کیا ہے اور بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading