میڈرڈ:سپین میں ایک خاتون اپنی ماں اور بہن کے ساتھ 18سال تک گھر تک محدود رہی اور کبھی ایک مرتبہ بھی باہر نہیں نکلی، بالآخر جب پولیس ان تک پہنچی تو ان کی ٹانگوں کی ایسی حالت ہو چکی تھی کہ سن کر کوئی بھی پریشان ہو جائے . ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کی عمر 47سال بتائی گئی ہے جو 18سال سے ماں اور بہن کے ساتھ گھر میں بند تھی ..
کچھ عرصہ قبل ان کے ایک انکل نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کی اور بالآخر گزشتہ دنوں انہیں تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی. پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اتنے طویل عرصے تک گھر میں بند رہنے کی وجہ سے ان خواتین کے ٹانگوں کے پٹھے ناکارہ ہو چکے تھے اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو چکی تھیں
. وہ بمشکل چند قدم ہی چل سکتی تھی اور وہ بھی لڑکھڑاتے ہوئے. رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان خواتین نے اتنے عرصے تک خود کو گھر میں قید کیوں رکھا. پولیس کے مطابق خواتین ضرورت کی اشیاء اپنے گھر پر منگوایا کرتی تھیں اور انہیں کبھی ان کے ہمسایوں نے بھی باہر نہیں دیکھا تھا.