ووٹر کارڈ کو آدھار لنک کو چیلینج ،پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت

نئی دہلی:24.جولائی۔ آدھار اور ووٹر آئی ڈی کو جوڑنے والے متنازعہ قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرضی میں سرجے والا نے قانون کو غیر آئینی اور رازداری کے حق اور برابری کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عدالت پیر کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

غور طلب ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مسلسل مخالفت ہو رہی ہے۔اپوزیشن پارٹیاں یہ کہہ رہی ہیں کہ ملک میں آدھار سسٹم میں اس وقت بہت سی خامیاں ہیں، اگر انہیں ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑ دیا جائے تو سب سے زیادہ نقصان غریب ووٹروں کو ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading