ووٹرز 12 قسم کے شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے ہیں اسمبلی ا نتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ

ووٹرز 12 قسم کے شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے ہیں
اسمبلی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ
تھانے (آفتاب شیخ)
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ 20 نومبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر لسٹ میں شامل افراد 12 مختلف قسم کے شناختی دستاویزات میں سے کسی ایک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان دستاویزات میں ووٹر فوٹو آئی ڈی کارڈ کے علاوہ دیگر متبادل شناختی دستاویزات بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، وہ ووٹر جن کے پاس فوٹو ووٹر آئی ڈی کارڈ موجود ہے، انہیں پولنگ بوتھ پر اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے یہی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔ تاہم، جن ووٹروں کے پاس یہ کارڈ موجود نہیں ہوگا، وہ درج ذیل میں سے کسی ایک متبادل شناختی دستاویز کا استعمال کر کے اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے
1. آدھار کارڈ
2. مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے تحت جاری روزگار شناختی کارڈ
3. بینک یا ڈاک خانہ کے جاری کردہ تصویری پاس بک
4. وزارت محنت کی طرف سے فراہم کردہ صحت بیمہ اسمارٹ کارڈ
5. ڈرائیونگ لائسنس
6. پین کارڈ
7. رجسٹرار جنرل آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر اسمارٹ کارڈ
8. پاسپورٹ
9. پنشن دستاویزات
10. مرکزی یا ریاستی حکومت اور عوامی شعبے کی کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ
11. پارلیمنٹ، اسمبلی، یا قانون ساز کونسل کے اراکین کے جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ
12. سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کی وزارت کے ذریعہ معذور افراد کو جاری خصوصی شناختی کارڈ۔
غیر مقیم ہندوستانی ووٹروں کے لیے ان کا اصل پاسپورٹ ضروری ہوگا۔
اگر کسی ووٹر نے اپنے پتہ میں تبدیلی کرائی ہو لیکن نیا ووٹر آئی ڈی کارڈ نہ ملا ہو، تو پرانے کارڈ کو قبول کیا جائے گا، بشرطیکہ ووٹر کا نام نئے پتہ کے ساتھ ووٹر لسٹ میں موجود ہو۔
الیکشن دفتر کی جانب سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ تمام رجسٹرڈ ووٹروں کو پولنگ کی تاریخ سے کم از کم پانچ دن پہلے پولنگ بوتھ، فہرست کے نمبر، اور دیگر تفصیلات کے ساتھ معلوماتی پرچیاں فراہم کی جائیں گی۔ ووٹروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کے وقت معلوماتی پرچی اور شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے کر آئیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading