ونگ کمانڈر ابھینندن کے ساتھ وہ خاتون کون تھی؟

نئی دہلی ۔ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان آج رات واگہہ سرحد کے ذریعہ ہندوستان واپس لوٹ آئے۔ ابھینندن کی وطن واپسی کی تصویریں ہر کسی کے ذہن میں ایک طویل عرصہ تک تازہ رہیں گی۔ حالانکہ اس دوران کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی آیا کہ ابھینندن جب واگہہ سرحد سے لوٹ رہے تھے تب ان کے ساتھ وہ خاتون کون تھیں۔ ابتدا میں کچھ لوگوں کو لگا کہ وہ ابھینندن کی اہلیہ ہیں لیکن تھوڑی ہی دیر میں وہ واپس سرحد پار چلی گئیں

دراصل، یہ پاکستان کی وزرات خارجہ میں ہندوستانی امور کے محکمہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فارحہ بگتی ہیں۔ ڈاکٹر فارحہ ایف ایس پی آفیسر ہیں جو ہندوستان کے آئی ایف ایس آفیسر کے برابر ہوتا ہے۔ وہ وزارت خارجہ میں ہندوستان سے جڑے معاملوں کی انچارج ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading