ونچیت اگھاڑی کے اورنگ آباد ،ناندیڑ، پربھنی کے امیدواروں کا اعلان

ممبئی:3/اپریل ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ونچیت بہوجن اگھاڑی نے پہلے 19 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد آج ونچیت سے مزید 5 سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔آج کی فہرست میں پونے سے وسنت مورے، ناندیڑے سے ایڈوکیٹ اویناش بھوسہ کر، پربھنی سے بابا صاحب اوگلے اور شیرور حلقہ سے منگل داس باگل کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔اورنگ آباد سے تاریخی جیت حاصل کرنے والے مجلسِ کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے خلاف اس مرتبہ ونچیت نے سابقہ اپوزیشن لیڈر افسر خان کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ونچیت کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں، انہوں نے بارامتی لوک سبھا حلقہ میں این سی پی چیف شرد چندر پوار پارٹی کی امیدوار سپریا سولے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading