ونچت بہوجن اگھاڑی تمام 288 سیٹوں پر تنہا الیکشن لڑے گی: امبیڈکر

کولہاپور،18ستمبر(یو این آئی) ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے)کے رہنما پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ آئندہ مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی تنہا تمام سیٹوں پرامیدوار کھڑے کرے گی۔ مسٹر امبیڈکر بدھ کے روز دوپہر کو یہاں شاہو اسمارک بھون میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے وقت اے آئی ایم آئی ایم سے اتحاد کیا تھا لیکن اب کوئی اتحاد نہیں رہا لہٰذا ہماری پارٹی تمام 288 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ چھوٹی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بات چل رہی ہے جن پر فیٖصلہ دو دن کے بعد کیا جاسکتا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر امتیاز جلیل نے بیان دیا تھا کہ ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ’بی ٹیم‘کے طور پر کام کررہی ہے۔ اس کے جواب میں مسٹر امبیڈکرنے کہا کہ وہ امتیاز کاعوام کے درمیان شکریہ اد ا کر رہے ہیں کیونکہ لوک سبھا الیکشن کے بعد وہ سیاسی ماہر اور زیادہ عقلمند ہوگئے ہیں جو اس طرح کا بیان دے رہے ہیں.

کانگریس کے ساتھ اتحاد ناکام ہونے کے بعد مسٹر امبیڈکر نے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ سینڈوِچ یا فٹبال نہیں بننا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے الیکشن کے وقت وہ کانگریس کے ساتھ الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن کانگریس کو لوک سبھا الیکشن میں شدید نقصان ہوا۔ بعد ازاں ہم نے کانگریس کے ساتھ 125۔125 سیٹ پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا تھا جسے نہیں مانا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایک بار کہا تھا کہ بی جے پی کو ونچت اگھاڑی ہی ٹکر دے سکتی ہے لہٰذا ہماری پارٹی تنہا اسمبلی الیکشن لڑے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading