ناندیڑ 2- ستمبر(حیدر علی): ناندیڑضلع میں جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے وشنوپوری ڈیم میں پانی کی سطح آب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈیم کے 10 دروازے کھول دیے گئے ہیں تاکہ اضافی پانی کو بہا دیا جائے۔
اسی کے ساتھ، دگرس بندھ کے 4 دروازے بھی کھولے گئے ہیں، اور سدھیشور ڈیم سے بھی پانی چھوڑا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے ندی کے قریب رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کے مزید بارش جاری رہتی ہے تو مزید دروازے بھی کھولے جا سکتے ہیں۔