وشنوپوری ڈیم کے دروازے کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں ، نشیبی علاقوں کے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل

ناندیڑ، 24 جولائی 2025 (نامہ نگار): شنکرراو¿ چوہان وشنوپوری ڈیم آج 84 فیصد گنجائش کے ساتھ بھر چکا ہے، اور ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں مسلسل بارش کے باعث پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے وشنوپوری ڈیم کا دروازہ کسی بھی وقت کھولا جا سکتا ہے،

اس کی اطلاع ڈیم کے سیلاب کنٹرول افسر نے دی ہے۔افسر نے وشنوپوری کے نچلے علاقے میں واقع تمام دیہاتوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جان و مال، مویشیوں، اینٹ بھٹیوں کے سامان اور دیگر املاک کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے احتیاطی اقدامات کریں۔ انہوں نے انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ دریاو¿ں کے کنارے بسے گاو¿ں والوں کو فوری اطلاع دے کر خبردار کریں تاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو

۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں علاقے میں موسلا دھار بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ رہی ہے۔ وشنوپوری منصوبے کے تحت بننے والے بند کے دروازے کھلنے کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading